لاہور۔3اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کے روز جاری اپنےتعزیتی بیان میں انہوں نے فاروق حمید مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں مرحوم کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، قومی کرکٹ ٹیم میں فاروق حمید کا شمار ان باصلاحیت کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ملک وقوم کیلئے باکمال کرکٹ کھیلی ۔
وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ مرحوم نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ، ان کے انتقال سے سپورٹس کی دنیا میں پیدا ہونے والا خلا صدیوں پورا نہیں ہو گا ، قومی کرکٹ ٹیم میںان کا نام ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔انہوں نے مرحوم کے بلندی در جات کیلئے بھی دعا کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578099