وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، سڑکوں کی تعمیر و توسیع اور بحالی کے پراجیکٹس پر پیش رفت کاجائزہ لیا

189
وزیراعلی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تحصیل تونسہ میں ایڈزکے سدباب کے لئے آپریشنل پلان طلب کرلیا

لاہور۔4جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سڑکوں کی تعمیرومرمت و بحالی کیلئے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے روڈز کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے۔وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سڑکوں کی تعمیر و توسیع اور بحالی کے پراجیکٹس پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف نے صوبے بھر کی سڑکوں کی بحالی کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلی کو 5اہم ایکسپریس ویز کی تعمیراور بحالی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر مواصلات و تعمیرات صہیب احمد بھرت، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیواو بھی موجود تھے۔