وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ملاقات، صوبے کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

105

کوئٹہ۔ 12 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ بلوچستان کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور دیگر اہم امور پربھی گفتگو کی گئی ۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے  اس سلسلے میں تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر جامع حکمت عملی اور پختہ عزم سے کام کررہے ہیں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔