وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے بلوچستان کے ہونہار طلباء کیلئے سکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا

107

کوئٹہ۔ 21 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے بلوچستان کے ہونہار طلباء کے لیے سکالرشپ کے ایک اور انقلابی پروگرام کا آغاز کر دیا۔ شہید بینظیربھٹو گریجویٹ سکالرشپ برائے آکسفورڈ یونیورسٹی،حکومت بلوچستان نے BEEF کے توسط سے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (OPP)کے ذریعے بلوچستان کے طلبا کو عالمی معیار تعلیم کے مواقع فراہم کر کے اس صوبہ کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک احسن اقدام اٹھایا ہے۔

یہ سکالرشپ پروگرام وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کی عکاسی کرتا ہے جو کہ بلوچستان کے طلبا ء کو یونیورسٹی آف آکسفورڈ جیسےعالمی معیار کے ادارے میں مکمل مالی معاونت کے ساتھ Fully Funded Graduate تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔مزید معلومات اور اہلیت کے معیار کے لیے www.oxpakprogramme.org/www.beef.org.pk/opp پر وزٹ کریں یا [email protected] پررابطہ کریں۔