24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ...

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے نمائندہ وفد کی ملاقات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 14 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے نمائندہ وفد نے یہاں ملاقات کی اور ملازمین کے مسائل اور دیگر حل طلب امور پر وزیر اعلیٰ سے بات چیت کی وزیراعلیٰ نے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے سئنیر افسر عبدالصبور کاکڑ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا

اس موقع پر بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس نے بجٹ کے موقع پر دی گئی احتجاجی کال موخر کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وفد میں حبیب الرحمن مردانزئی، پروفیسر طارق بلوچ، عبدالسلام زہری ، محمد یونس کاکڑ ، ارباب نصراللہ شامل تھے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں