22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ بلوچستان نے بیٹی کے علاج کے لئے مدد کی اپیل...

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بیٹی کے علاج کے لئے مدد کی اپیل کرنے والے والد کی فریاد سن لی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بیٹی کے علاج کے لئے مدد کی اپیل کرنے والے والد کی فریاد سن لی۔ منگل کے روز دکھ بھری کہانی خوشیوں میں بدل گئی جب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پریس کلب کے سامنے بیٹی کے علاج کے لئے مدد کی اپیل کرنے والے والد اور اس کی بیمار بچی کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ مدعو کیا اور ان سے ملاقات کی ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بیمار بچی کے والد کو حوصلہ دیا اور کیش مالی امداد پیش کی ۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بچوں کی مسکراہٹ ہی اصل خوشی ہے، بی بی مرواہ کا علاج ہم کرائیں گے، بیمار بچی کے والد وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پہلے بھی ایک بیٹی کے بیرون ملک علاج کے لئے مدد کی تھی اب بھی آپ کی معاونت پر مشکور ہوں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں