کوئٹہ۔ 17 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس کے پانچ جوانوں کی حاد ثہ میں شہادت پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے ،بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقہ اوتھل میں شاہراہ پر پولیس وین حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار پانچ اہلکار شہیداور دو زخمی ہوگئے،پیر کو اپنے ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ انہیں حادثہ میں بلوچستان پولیس کے پانچ جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں شہید جوانوں کے سوگوار خاندانوں کے دکھ و غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے زخمی ہونے والے دو پولیس جوانوں کے بہتر علاج معالجے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی،
وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے شہداء کے درجات بلند فرمائے۔