وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مچھ کے علاقے گشتری میں کوئلہ فیلڈ میں ہونےوالے فائرنگ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

114

کوئٹہ ۔3جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مچھ کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہاکیا ہے۔وزیر اعلی نے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت اپنے جاری کردی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ معصوم کان کنوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گادہشت گرد اور شرپسند عناصر اس قسم کے واقعات کے ذریعے صوبے کے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے واقعہ میں زخمی ہونے والے کان کنوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی۔