وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ٹراما سینٹر سول اسپتال میں زیر علاج مزدوروں کی عیادت

107
Mir Sarfraz Bugti
Mir Sarfraz Bugti

کوئٹہ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کی شام ٹراما سینٹر سول اسپتال کا دورہ کیا اور دکی میں دہشتگردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والے زیر علاج مزدوروں کی عیادت کی ۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر کامران خان کاسی نے زیر علاج مزدوروں اور ٹراما سینٹر میں زیر علاج دیگر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے آگاہ کیا ۔

وزیر اعلیٰ نے زیر علاج زخمیوں اور مریضوں کے ورثاء سے علاج معالجے کی فراہم کردہ سہولیات کے متعلق دریافت کیا ۔ میر سرفراز بگٹی نے دہشتگردی کے واقعہ میں زخمی مزدوروں کے ورثاء کو یقین دلایا کہ تمام متاثرین کو سرکاری سطح پر بہتر علاج معالجے کے ساتھ ساتھ انہیں معاوضے کی ادائیگی بھی کی جائے گی ۔ اس موقع پر صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، میر ظہور احمد بلیدی، حاجی علی مدد جتک، بخت محمد کاکڑ، میر سلیم احمد کھوسہ، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان پانیزئی، ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل، ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر کامران خان کاسی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی بھی موجود تھے۔