وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت

117
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (بی ٹیوٹا) کے امور سے متعلق اجلاس

کوئٹہ۔ 10 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تربت میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ بلوچ اور پشتون معاشرے میں اقلیتوں کو ہر دور میں تحفظ حاصل رہا ہے، معصوم افراد کے قتل کے بعد اب اقلیتوں کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے،

اقلیتوں کے قتل کا واقعہ صوبے کی روایات کے منافی ہے ، دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ دہشت گردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، دہشت گرد بزدل ہیں اور ان کے خلاف موئثر کارروائی کی جائے گی۔