وزیر اعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل کی ملاقات

112
APP80-01 KARACHI: December 01 - Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah in a meeting with Federal Minister for Petroleum and Natural Resources Shahid Khaqan Abbassi at CM House. APP

کراچی ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کو یہاں وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے مابین متعدد زیر التوا مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے گیس کی لوڈشیڈنگ اور گیس ڈولپمینٹ سرچارج سمیت مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے شاہد خاقان عباسی کو بتایا کہ حال ہی میں صنعتکاروں کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے گیس کی بندش یا جسے گیس ہالیڈے کہا جاتا ہے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔