29.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر امسال عیدالاضحی ٰپر عوام کو...

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر امسال عیدالاضحی ٰپر عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 17 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق امسال عید الاضحیٰ پر عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی، ضلع بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔

یونین کونسل کی سطح پر جانوروں کے آلائشوں کے اکٹھا کیا جائے گا او راس کو آبادی سے دور تلف کیا جائے گا۔ ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں ، یونین کونسل اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے معاونت سے ایک منظم لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اور شہریوں صفائی ستھرائی کے مثالی سروس فراہم کی جائے گی۔

- Advertisement -

یہ بات انہوں نے عیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مویشی منڈیوں کے قیام کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عرفان ہنجرا بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید سے 10 دن قبل جانوروں کی خرید و فروخت کےلئے سیل پوائنٹس قائم کردئیے جائیں گے جس کے لئے کیٹیل مارکیٹ منیجمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کے مشاورت سے جگہ کا تعین کر دیا جائے گا، اس سلسلے میں تجاویز لی جا رہی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598209

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں