وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےجاتی عمرہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی

227
پاکستانی قوم ہر مشکل سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، عظیم کامیابی پراللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں، حمزہ شہباز

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ جاتی عمرہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے عید کی نماز لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں ادا کی۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی بھی کی گئی۔ علماء کرام نے عید کے خطبوں میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد کی فیصل مسجد میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ لاہور میں نماز عید کا بڑا اجتماع تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوا۔ عید الاضحی حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں مذہبی جوش و جذبے سے منائی جاتی ہے ۔ ملک بھر کے تمام شہروں اورقصبوں کی مساجد اور عید گاہوں میں میں نمازِ عید ادا کی گئی۔

اس سے قبل دِن کا آغاز مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائوں سے ہوا۔ حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، مظفر آباد، گلگت اور دیگر شہروں میں بھی نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔