28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں بہاول پور...

وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں بہاول پور ضلع میں 75 اجتماعی شادیوں کی تقریب

- Advertisement -

 28 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں بہاول پور ضلع میں 75 اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،ممبرقومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ سمیت اراکین صوبائی اسمبلی، کمشنر بہاول پور مسرت جبیں اور دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی ۔تمام جوڑوں کو مجموعی طور پر سلامی کارڈ کے ذریعے فی کس 2لاکھ 22 ہزار روپے دئیے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں بہاول پور ضلع میں 75 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ، اراکین صوبائی اسمبلی خالد محمود وارن،خالد محمود ججہ، سعدیہ مظفر خان،سابق ایم پی اے محمد افضل گل، فوزیہ ایوب قریشی، کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں

صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جاوید اختر محمود، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق، ڈی پی او محمد حسن اقبال، متعلقہ محکموں کے افسران اور دولہا دلہنوں کے عزیز و اقارب موجود تھے۔ نوبیاہتا جوڑوں میں ایک ہندو اور ایک کرسچن جوڑا بھی شامل تھا۔مہمانان تقریب نے نو بیاہتا جوڑوں کے سر پر دست شفقت رکھا،انھیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مقامی مارکی میں منعقدہ تقریب میں تمام جوڑوں کو مجموعی طور پر سلامی کارڈ کے ذریعے فی کس 2لاکھ 22 ہزار روپے دئیے گئے جس میں ایک لاکھ روپے بطور سلامی اور ایک لاکھ22ہزار روپے بطور شادی کے تحائف شامل ہیں۔ اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں اور شرکائے تقریب کوظہرانہ بھی دیا گیا۔

- Advertisement -

پنجاب دھی رانی پروگرام کی تقریب سے ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ میں فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہیں۔ایم این اے نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام وزیر اعلیٰ کا تاریخ ساز اقدام ہے۔ انہوں نے پنجاب دھی رانی پروگرام فیز ٹوکے شاندار انعقاد پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران و سٹاف اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے نوبیاہتا جوڑوں کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد دی اور کامیاب زندگی کے لیے دعا کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589003

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں