وزیر اعلیٰ پنجاب کی مختصر ہنگامی دورہ پر فیصل۱ٓباد ۱ٓمد

159
APP30-30 FAISALABAD: September 30 – Punjab Chief Minister Muhammad Shahbaz Sharif offering Fateha after placing flower on the grave of Naik Imtiaz Shaheed who martyred at LOC. APP photo by Tasawar Abbas

فیصل آباد۔30ستمبر(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف جمعہ کی دوپہر مختصر ہنگامی دورہ پر فیصل۱ٓباد پہنچے جہاں انہوں نے جمعرات کے روز لائن ۱ٓف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کرنےوالے پاک فوج کے جوان نائیک امتیاز احمد کی رہائشگاہ گلی نمبر 1 جی بلاک ہجویری ٹاﺅن پر جاکر اسکے والد محترم ماسٹر محمد اقبال و دیگر پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور ہجویری ٹاﺅن کے خاکی شاہ قبرستان جاکرشہید کی آخری آرام گاہ پر فاتحہ خوانی کی اورپھولوں کی چادر بھی چڑھائی،وزیر اعلی شہباز شریف نے شہید امتیاز احمد کے بھائیوں‘ بہنوں‘بیوہ اور تین معصوم بیٹیوں سے ملاقات کے دوران شہید کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداءہمارا فخر‘ سرمایہ افتخاراور ملک و قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا-