16 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے شعبہ کیلئے جامع...

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے شعبہ کیلئے جامع پالیسی دی ہے، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق

- Advertisement -

سیالکوٹ۔24فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے گریجویٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میڈیکل گریجویٹس کی بہترین کارکردگی اساتذہ کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےیہاں خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے چوتھے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے شعبہ کیلئے جامع پالیسی دی ہے، ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بھرتی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی اس ادارے کی ترقی کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج اسٹیٹ آف دی آرٹ انسٹیٹیوٹ بن چکا ہے اور ملک میں اس کا نام ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی صحت کیلئے ہیلتھ کارڈ، ڈائیلسز کارڈ، صوبے بھر میں کارڈک یونٹ، کلینک آن ویل، مریم ہیلتھ کلینک، اعضا ٹرانسپلانٹ اور موبائل فیلڈ ہسپتال جیسے انیشییٹوز کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ صوبہ بھر کے ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو، آر ایچ سی اور بی ایچ ہوز کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے اہم و ٹھوس اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ہیلتھ کے نظام کی درستگی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کے چوتھے کانووکیشن میں سال 2020 اور 2021 کے 182 گرایجویٹس میں اسناد اور میڈلز تقسیم کیے گئے ہیں

جس پر مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور میں میڈلز اور اسناد حاصل کرنے والے تمام طلباٗ و طالبات ، انکے والدین اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،61 گولڈ میڈلز اس بات کی غمازی ہیں کہ یہ ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے ، انہوں نے کائنات کنول کو 5 میڈلز پوزیشن کے ساتھ بیسٹ گرایجویٹ 2020 جبکہ ایمن رومان خان کو 4 میڈلز پوزیشن کے ساتھ بیسٹ گرایجویٹ 2021 قرار پانے پر بھی مبارکباد پیش کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565596

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں