سیالکوٹ۔10مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی پروگرام کے تحت یونین کونسل گوہد پور کی گلیوں اور سڑکوں کی بحالی، سیوریج اور قبرستان کی چار دیواری کے جاری ترقیاتی منصوبے 30 مئی تک مکمل کرلئے جائیں گے جن پر مجموعی طور پر تقریبا ڈھائی کروڑ روپے خرچ ہونگے۔
یہ بات انہوں نے گوہدپور کی نئی سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر بلال قیصر، سب انجینئر استفانس کے علاؤہ معزز ین علاقہ بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔محمد منشاء اللہ بٹ کا کہنا تھا کہ پیسپ پروگرام کے تحت سیوریج کی لائنیں ڈالنے کے بعد روڈ پر ٹف ٹائلز لگا کر بحالی کا منصوبہ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595333