23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن...

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر پیغام

- Advertisement -

لاہور۔31مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ سگریٹ نوشی اور تمباکو کا استعمال صحت عامہ کا ایک اہم مسئلہ ہے۔

تمباکو نوشی سے پاکستان میں سالانہ اڑھائی لاکھ اموات تشویشناک امر ہے،نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کی بڑی وجہ کثرت سے تمباکو نوشی بھی ہے۔ لوگوں کو تمباکو کے استعمال کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لئے آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تمباکو کی تشہیر، پروموشن اور سپانسرشپ کو مزید محدود کرنے کی ضرورت ہے۔ عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ والدین، سول سوسائٹی، نوجوانوں کی صحت اور تندرستی کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کیئے جائیں۔ آج کے دن عوام تمباکو سے پاک طرز زندگی اپنانے کا عہد کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=471349

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں