پنجاب میں سو یونٹ تک استعمال پر بجلی مفت دینے کا اعلان خوش آئند ،مزید سہولیات فراہم کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

166

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے دن سےغریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔

منگل کواپنے ٹویٹ میں انہوں نےکہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹ تک استعمال کرنے والےخاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔معاشی حالات بہتر ہوتے ساتھ ہی ہم آپ کو مزیدسہولیات فراہم کریں گے