35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر بلدیات اور وزیراعلی کے معاون خصوصی کا ترقیاتی سکیموں کےجائزہ بارے...

وزیر بلدیات اور وزیراعلی کے معاون خصوصی کا ترقیاتی سکیموں کےجائزہ بارے راوی ٹائون کا دورہ

- Advertisement -

لاہور۔2مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور وزیراعلی کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے لاہور ترقیاتی پروگرام کے تحت علاقے میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کےلئے راوی ٹائون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے صوبائی وزرا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر کاموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،ہر ترقیاتی سکیم وزیراعلی کے ویژن کے مطابق مکمل کی جائے گی ،شہریوں کو کم سے کم زحمت اٹھانا پڑے اس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر اور معاون خصوصی نے تعمیراتی سکیموں کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت کےلئے 137 ارب کا پیکج منظور کیا، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام سے شہر کی تمام کچی گلیوں کو پختہ کیا جا رہا ہے،منصوبے میں لاہور کی آئندہ 25 سال کی ضروریات مدنظر رکھی گئی ہیں- انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت ٹوٹی گلیوں کی مرمت، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی ہو رہی ہے، نئے ٹیوب ویل لگانے کے ساتھ پارکوں کی بحالی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی مقررہ ٹائم لائن کے اندر تکمیل یقینی بنائیں گے۔

- Advertisement -

وزیر بلدیات نے کہا کہ پنجاب کے ہر علاقے کی ترقی وزیراعلی مریم نواز کا فوکس ہے،چیف منسٹر سٹیز پروگرام کے تحت تمام شہروں کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو منتخب نمائندوں سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ موسم برسات سے پہلے کھدائی والا کام مکمل کر لیا جائے،ایم سی ایل اور واسا لاہور متعلقہ محکموں کے تعاون سے کام کو یقینی بنائی۔وزیراعلی کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہر علاقے میں بلا تفریق کام کے احکامات جاری کئے ہیں ، منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے سڑکوں کی بحالی سمیت تمام منصوبوں میں معیار کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591155

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں