وزیرخارجہ بلاول بھٹو 4 اور 5 مئی کو بھارتی شہرگوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراءخارجہ کونسل کےاجلاس میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے

213
بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد۔3مئی  (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 4 اور 5 مئی کو بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزراء خارجہ  کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراء خارجہ کونسل کے موجودہ سربراہ بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی دعوت پر ایس سی او کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
دفتر خارجہ  کے مطابق اجلاس میں ہماری شرکت شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور عمل کے لیے پاکستان کے عزم اور اس اہمیت کی عکاسی کرتی ہے جو پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں خطے کے لیے دیتا ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ سال جولائی میں تاشقند میں ہونے والے وزراء خارجہ کونسل کے آخری اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔