وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن اور عراق کا دورہ کریں گے

152
بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن اور عراق کا دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ دورے کے پہلے مرحلے میں اردن کے شاہی خاندان کی دعوت پر شاہی خاندان میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے اردن جائیں گے۔

وزیر خارجہ 5 سے 7 جون تک عراق کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ عراقی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ وزیر خارجہ یہ دورہ عراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر کر رہے ہیں۔