اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ایرانی ہم منصب امیر عبد اللہیان نے جمعرات کو اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے لان میں دوستی کی یادگار کے طور پر صنوبر کا پودا لگایا۔
قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ آمد پر ایرانی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے 3 روزہ دورے پر ہیں۔