گوا۔5مئی (اے پی پی): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کرنے کے لئے پہنچ گئے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل میں پاکستان وفد کی قیادت کررہے ہیِں۔