اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں۔
پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن کے چار روزہ دورے پر ہیں اور اپنے اس دورے کے دوران وزیرِ خارجہ ٗامریکی کانگریس کے اراکین، سینیٹرز اور معروف امریکی تھنکس ٹینکس اور امریکی میڈیا کے موئقر اداروں کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے۔