اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے جمعرات کو یہاں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاک-امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کو 64 ملین کووڈ ویکسین کی خوراک فراہم کرنے کے اعادہ پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے رخصت ہونیوالی امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر کو پاک۔امریکہ تعلقات کی مضبوطی کے لئیے خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیر خارجہ نے امریکی ناظم الامور کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔