33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایمبیسیڈر ژانگ منگ کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے سیکرٹری جنرل ایمبیسیڈر ژانگ منگ نے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات جمعرات کو بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کی قیادت کے وژن اور تنظیم کی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے ایس سی او کے لیے پاکستان کامسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور علاقائی تعاون، رابطہ کاری، امن اور خوشحالی کے لئے اس کے تعمیری کردار کو سراہا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=362149

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں