وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کااصغر خان لودھی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

173
بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی لاہور کے رہنما اصغر خان لودھی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔