20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید سے ملاقات کی۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر ، امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات ، امریکی معاونت اور پاک امریکہ تجارتی تعلقات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ سیلاب کے دوران امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہا۔

- Advertisement -

ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاور سید نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=329379

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں