اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازبکستان کے شہر تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر تاجک اپنے ہم منصب سراج الدین محردین کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے، علاقائی رابطوں کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے روابط کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان متنوع شعبوں میں تعاون اور تجارتی وفود کے متواتر تبادلوں کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے کر دوطرفہ اقتصادی تعلقات کی بحالی پر زور دیا۔