وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی تاشقند میں تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین سے ملاقات

292

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تاشقند میں تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ اعلیٰ مصروفیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور موجودہ بہترین دوطرفہ تعلقات اور خاص طور پر تجارت، توانائی اور رابطہ کاری جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔