- Advertisement -
اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے رجب طیب اردوان کو ترکیہ کا ایک بار پھر صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے رجب طیب اردگان کو دوبارہ ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تاریخی فتح ترک قوم کے ان کی بصیرت انگیز قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے ترکیہ کے دائمی امن اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=365837
- Advertisement -