18.2 C
Islamabad
اتوار, مارچ 23, 2025
ہومقومی خبریںوزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ...

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمودی سے ملاقات،صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

بغداد۔6جون (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کے تین روزہ سرکاری دورے کے موقع پر عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمودی سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عراق مذہب اور روایات کے بندھن میں بندھے بہترین دوست ممالک ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=367072

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں