اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے جمعہ کو برطانوی سفارت خانے گئے۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملکہ برطانیہ کی وفات پر سفارت خانے کے دورے کے دوران اپنے تعزیتی تاثرات درج کئے۔
انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات صرف برطانیہ نہیں بلکہ دولت مشترکہ کے عوام کے لئے ایک گہرا صدمہ ہے۔