اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے قازقستان کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر نعمان بشیر بھٹی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے نئی ذمہ داریوں پر نعمان بشیر بھٹی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ نامزد سفیر پاکستان اور قازقستان کے درمیان کثیرالجہتی تعاون میں مزید اضافے کیلئے کاوشیں کریں گے۔