
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ امریکی مفادات کے لیے ملکی مفادات پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔قومی مفاد ذاتی و ادارہ جاتی مفاد سے بالاتر ہے۔سی پیک نے پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو ایک نئی جہت دی۔ سی پیک سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی۔پہلے ملک میں کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی لیکن آج ہم نے اس پر کافی حد تک قابو پایا ہے،ہمیں سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد کو دیکھنا ہوگا۔ہم نے ہمیشہ افغانستان کی امن کے اہم کردار ادا کیا ہے۔جمعرات کو یہاں سی پیک سے متعلق تقریب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں سی پیک کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔سی پیک ایشیا میں پاک چین دوستی اور تعاون کی بہترین مثال ہے۔اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کر دیئے جائیں گے جس سے سرمایہ کاروں کو فائدہ ہو گا ۔سی پیک کے زریعے مختلف تہذیبیں آکر مل رہی ہیں آور ہم اس کا حصہ بن رہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی امن کے اہم کردار ادا کیا ہے۔