اسلام آباد۔18 نومبر(اے پی پی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ جو وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر ہیں، نے اتوار کو اپنے بیان میں مرحوم کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔