وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترکی میں زلزلہ کے باعث قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

77
پاکستان کی سیاسی قیادت اورپاکستانی قوم سری لنکا کے شہری کے قتل کی پرزور مذمت کرتی ہے،وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں زلزلہ کے باعث قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی تمام تر ہمدردیاں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے غمزدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت پاکستان ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔