وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یوم دفاع کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت

49

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم دفاع کے موقع پر تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جری سپاہیوں کی بہادری،ہمت اور قربانی پاکستان کی بقا اور سلامتی کی ضمانت ہے۔وزیر خارجہ نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وطن عزیز کے تمام شہدا اور غازیوں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کیا ہے اور ہے کہ ان جری سپاہیوں کی بہادری،ہمت اور قربانی پاکستان کی بقا اور سلامتی کی ضمانت ہے۔