وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

43
پورا یقین ہے کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ دینے کا وعدہ پورا کریں گی، پی ٹی آئی وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

بیجنگ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ چین کیساتھ ہمارے تعلقات میں وسعت پیدا ہو۔ منگل کو بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا چین آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کریں۔پاکستان میں سرمایہ کاروں کو پر کشش موقع فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے خصوصی اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔سی پیک سے نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ پورا خطہ بالخصوص وسطی ایشیاءکے ممالک مستفید ہونگے اور اس کا فائدہ یقینی طور پر افغانستان کو بھی پہنچے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے چین اور پاکستان کے درمیان اعتماد کا رشتہ قائم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں۔اور پاکستان میں چینی حکام کیساتھ ملاقاتوں میں علاقائی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔