وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ناروے کے سابق وزیراعظم کجیل مگنے بونڈ ویک سے گفتگو

121
APP09-26 ISLAMABAD: November 26 - Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi meeting with Former Norwegian Prime Minister Kjell Magne Bondevik. APP photo by Sadia Haidari

اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبرو استبداد اور پیلٹ گنوں کے استعمال، من مانی گرفتاریوں اور ہتھیار کے طور پر خواتین کی بے حرمتی سمیت انسانی حقوق کی صریح اور منظم خلاف ورزیوں کی چھان بین کے جائز مطالبہ کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ناروے کے سابق وزیراعظم کجیل مگنے بونڈ ویک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جو پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے 2روزہ دورہ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بیانات سے آگے بڑھتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے فوری خاتمہ کیلئے بامقصد اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارہ او ایچ سی ایچ آر کی رپورٹ اور خطہ سے متعلق برطانوی پارلیمنٹ کی اے پی پی کے جی رپورٹ کو اجاگر کیا جو مسئلہ کی سنگینی کے بین الاقوامی اعتراف کا ثبوت ہے۔