وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہندو برادری کو "ہولی تہوار” کی مبارکباد

59

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہندو برادری کو "ہولی کے تہوار” کی مبارک باد دی ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ میری جانب سے ‏دنیا بھر میں بالخصوص پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کو ہولی کا تہوار مبارک ہو۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دعا ہے کہ رنگوں سے سجا یہ تہوار ہمارے ہندو بھائیوں کیلئے امن و آشتی اور راحت و خوشحالی کا ذریعہ بنے۔