وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کزن پیر عاشق حسین قریشی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

190

لاہور۔2 نومبر(اے پی پی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کزن پیر عاشق حسین قریشی کی نمازجنازہ لاہور میں ریس کورس پولو گرائونڈ میںادا کردی گئی،نمازجنازہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار ،تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری،صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت ،رکن پنجاب اسمبلی علی عباس ،سابق کر کٹر انضمام الحق ،وفاقی اور پنجاب حکومت کے اعلی افسران،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ، تحر یک انصاف کے بانی رکن اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے کزن پیر عاشق حسین قریشی کی نماز جنازہ بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد نے پڑ ھائی ، مرحوم کی رسم قل آج اتوار کو 3بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی قذافی سٹیڈیم لاہور میں ادا کی جائیگی، نماز جنازہ کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی اور گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پیر عاشق حسین قر یشی کو بھر پور خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی ملک وقوم کیلئے خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یا در کھا جائیگا اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انکے خاندان کو صبر وجمیل اور پیر عاشق حسین قریشی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔