وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں پارلیمانی رہنماوں کے 14 رکنی وفد کی ملاقات

90

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے جمعرات کو وزارت خارجہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر کے پارلیمانی رہنماوں کے 14 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ ابتر صورتحال کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمانی رہنماو¿ں نے پاک۔بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر ہندوستان کی طرف سے بارہا بلااشتعال فائرنگ پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر ہندوستان کے جارحانہ رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطہ میں امن و استحکام کےلئے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں جلد کیا جانا انتہائی ناگزیر ہے۔ جموں و کشمیر کے پارلیمانی رہنماو¿ں نے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شرح میں اضافہ قابل مذمت ہے۔