اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حنا ربانی کھر کے والد، سابق ایم این اے ملک غلام نور ربانی کھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر خارجہ نے حنا ربانی کھر سمیت تمام لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔