وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سپین کے اپنے ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ

129

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو سپین کے اپنے ہم منصب کوزے البرس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق ،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے ظہرانے میں شرکت کی۔

سپین کے وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور پر خلوص میزبانی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔