وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا صحافی سہیل عبدالناصر کے انتقال پر اظہار تعزیت

60

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سینیر صحافی سہیل عبدالناصر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ سہیل عبدالناصر ایک منجھے ہوئے صحافی تھے ۔صحافت کے شعبے میں سہیل عبدالناصر کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔وزیر خارجہ نے سہیل عبدالناصر مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔