وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ملتان میں موٹر سائیکل پر حلقے کا دورہ

98
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمتوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 16مئی (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو ملتان میں موٹر سائیکل پر اپنے حلقے کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ یونین کونسل 17 اور 19 ملتان کے راستوں اور گلیوں میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر علاقہ مکینوں سے ملے۔ انہوں نے علاقہ مکینوں سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اہلیان علاقہ نے وزیر خارجہ کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے حق میں نعرے لگائے۔ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تگ و دو کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے گلی محلوں سے متعلقہ مسائل حل ہوں گے۔