اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجارتو اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔عشائیے کا اہتمام وزارت خارجہ میں کیا گیا ۔پاکستان میں تعینات ہنگری کے سفیر بیلا فزیکاس اور وفاقی وزیر ریلوے سینیٹر اعظم خان سواتی نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔
وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی عشائیہ میں موجود تھے۔ہنگیرین وزیر خارجہ نے بھرپور میزبانی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ہنگیرین وزیر خارجہ پیٹر سجارتو نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ ء ہنگری کی دعوت دی-جسے وزیر خارجہ نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔عشائیہ کے بعد ہنگیرین وفد وزارت خارجہ سے روانہ ہو گئے۔وزیر خارجہ نے معزز مہمانوں کو الوداع کیا۔