وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی(اتوار کو) ایک روزہ سرکاری دورہ پر قطر روانہ ہونگے

67

اسلام آباد ۔ 29دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اتوار کو ایک روزہ سرکاری دورہ پر قطر روانہ ہونگے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر اعظم/ نائب وزیر اعظم قطر سمیت قطر کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل، دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔